۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله سعیدی در دیدار علمای هند

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: وہ ایران جو آپ کے لئے بہت عزیز ہے آج دشمنوں کی نفرت کا نشانہ بنا ہوا ہے، اور ہم ایران اور مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کے اس معاندانہ موقف سے نہ صرف یہ کہ پریشان نہیں ہیں، بلکہ ہم اسے اپنی حقانیت کی دلیل سمجھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے دہلی جامع مسجد کے امام جمعہ اور سرپرست اعلیٰ شاہ سید احمد بخاری اور ہندوستانی اور بنگلہ دیشی علماء کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا: جو روایات قم کے بارے میں اہل بیت(ع) نے بیان کی ہیں کسی اور جگہ کے بارے میں بیان نہیں کی ہیں اور وہ یہ ہے کہ قم کو اہل بیت(ع) کا حرم اور اہل بیت کی تعلیمات کا مرکز قرار دیا ہے۔

آیۃ اللہ سید سعیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات بہت ہی قدیمی اور تاریخی ہیں، مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی ہندوستان پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں اور ہندوستانی عوام کی تحریک اور انقلاب ہند کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھی ہے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے ایران اور ہندوستان کے تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: وہ ایران جو آپ کے لئے بہت عزیز ہے آج دشمنوں کی نفرت کا نشانہ بنا ہوا ہے، اور ہم ایران اور مسلمانوں کے خلاف دشمنوں کے اس معاندانہ موقف سے نہ صرف یہ کہ پریشان نہیں ہیں، بلکہ ہم اسے اپنی حقانیت کی دلیل سمجھتے ہیں، قرآن کریم نے نبی مکرم (ص) کے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ سلم اپنے دشمنوں کے لیے سخت اور مسلمانوں کے لیے رحم دل تھے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قرآن کہتا ہے کہ خدا کے بندے بنو اور دشمنوں اور طاغوت سے بچو، مزید کہا: یہ ہم سب کا اور آپ سب کا فریضہ ہے کہ دو ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں اور مضبوط کریں اور دین اسلام کی بنیاد پر دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ کریں۔

آیت اللہ سعیدی نے مزید کہا: "دعا ہم سب کا فرض ہے، لیکن اس کے ساتھ عمل صالح ہونا چاہیے اور خدا نے ہمیں جہاد کی طرف بلایا ہے تاکہ خدا کی راہ میں کوشش اور جدوجہد کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔

اس ملاقات کے آخر میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کی جانب سے آیہ اللہ سعیدی کے دست مبارک سے علماء کی خدمت فاطمی تحفے پیش کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .